...

12 views

عورت اور زینت
کتنی عظمت بھر دی زن میں اللّٰہ کی یہ شان ہے
بیٹی رحمت بیٹی جنت بیٹی نصف ایمان ہے

صدقے جاؤں آل نبی پہ بیٹی ہو تو ایسی ہو
اس بابا رحمت تھی جو خود رحمت کی دکان ہے

اماں حسنؓ کی کہو یا حسینؓ کی جنت
ان بیٹوں کی جنت تھی جو جنت کے پاسبان ہے

بیٹی کی عالم اسلام میں ایک علمبردار ہے
جو بیٹی کی عظمت جانے وہ کامل انسان ہے

ایمان کا کیا رتبہ تھا چار نبیﷺ کے یاروں میں
اس علیؓ کی ایمان تھی جو خود صاحب ایمان ہے

میرے رب نے عظمت بخشی اس عورت کی زات کو
جو ان کی عصمت کو نوچے وہ اصلی شیطان ہے

شمع ہے تاریکی میں اور زینت ہے وہ گھر گھر میں
جس گھر میں ایک عورت نا ہو وہ گھر بھی ویران ہے

کامیابی کا بیڑا ہو یا محلوں کی شاہی ہو
اسکے پیچھے عورت کا بڑا سوالیہ نشان ہے

نہ کر ظلم اس عورت پہ یہ فرمان نبیﷺ کا ہے
جس گھر میں مظلوم ہو عورت وہ گھر قبرستان ہے

اسیرؔ توں بھی بھول نہ جانا اپنی ماں کے چرنوں کو
ان کے پانوں کی دھول میں بہشت کا سامان ہے
© AseerZada